Checking of Sehri Food Points By DG Punjab Food Authority – Hand Out No 1273

Checking of Sehri Food Points By DG Punjab Food Authority – Hand Out No 1273

 فوڈ اتھارٹی کی سحری پوائنٹس کی چیکنگ، معروف پیزا برانڈ کو 2لاکھ جرمانہ، چائینزہوٹل کو شاباش “آپ اطمینان سے سحری کریں،آپ کو صحت مند کھاناہی ملے گا” ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی صارفین سے گفتگو سحری کے اوقات ہوں یا کوئی بھی وقت ،صارفین جب بھی کھانا کھانے نکلیں گے، فوڈ اتھارٹی ٹیمیں نگرانی کے لیے موجود ہوں گی ناقص اشیاء بیچنے والوں نے معیار ٹھیک نہیں کرنا تو کوئی اور کام تلاشیں، فوڈ انڈسٹری میں ان کی کوئی جگہ نہیں۔نورالامین مینگل رمضان بازاروں کی چیکنگ، 260کلو ناقص اشیاء تلف، ناقص انتظامات پرسٹالز کو وارننگ نوٹس جاری

راولپنڈی 16جون : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء کوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ایم ایم عالم روڈ پر پیزا ہٹ کو ناقص صفائی پر 2 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ اشیاء خوردونوش پر یونٹ کا ایڈریس نہ ہونے اور ناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا۔ گرومانگٹ روڈ پر مہر اسد ہوٹل کوناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 50 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ زی وانگ ریسٹورنٹ کو بہترین صفائی پر شاباش، معیار برقرار رکھنے پر انعام دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سحری و افطاری کے اوقات میں چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ معمول کی 3 شفٹوں کے علاوہ سپیشل آپریشن ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔ناقص خوراک بیچنے والے کوئی دوسرا کام تلاش کریں کیونکہ فوڈ انڈسٹری میں ناقص خوراک کا کام کرنے والوں کی اب کوئی جگہ نہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مختلف ہوٹلوں پر گاہکوں سے کھانے لے متعلق دریافت کیا اور ان کو یقین دلایا کہ آپ تسلی سے سحری کریں، آپ کو کھانا ٹھیک ہی ملے گا۔ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والے قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں اب 24گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے برکت مارکیٹ رمضان بازار ،مکہ کالونی رمضان بازار، بیدیاں روڈ رمضان بازار،شادباغ رمضان بازار،رائیونڈرمضان بازار،بادامی باغ رمضان بازار،مارکیٹ کمیٹی رمضان بازار،غلہ منڈی سستا رمضان بازار میں متعدد سٹالز کی چیکنگ کی گئی اورناقص اور مضر صحت پائے جانے پر تقریباََ 70 کلوبیسن، 60 کلوسویاں،75 کلو خراب ٹماٹر،20 کلو آم، 10 کلوپیاز5 درجن کیلے،10 کلوآڑو،10 کلو خوبانی کو موقع پرتلف کر دیاگیا۔ سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز کے علاوہ گھی اور آئل کے سٹالز،چکن اور میٹ کے سٹالز،پاستہ ،سوس اورکیچپ کے سٹالز،ڈیری اور مشروبات کے سٹالزکو صفائی کے حالات میں مزید بہتری کے ساتھ اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر رکھنے،احاطے اور جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھنے،حشرات کے خاتمے کا مکمل انتظام کر نے کی ہدایات دی گئی۔

**********

Reference: http://www.pfa.gop.pk