پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ، بلوچستان سرفہرست، خیبرپختونخوا دوسری پوزیشن پر

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بلوچستان کی ٹیم سرفہرست جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے، پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میںجاری ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سندھ، خیبرپختونخوا ، فیڈرل ایریا، بلوچستان اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گذشتہ روز تک پوائنٹ ٹیبل کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں پانچ، پانچ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب سرفہرست اور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سندھ کی ٹیم تیسری، پنجاب چوتھی اور فیڈریل ایریا کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ(آج) منگل کو پنڈی سٹیڈیم ، راولپنڈ ی میںکھیلا جائے گا جبکہ فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان (کل) بدھ کو، لیگ کا آخری میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سندھ، خیبرپختونخوا، فیڈرل ایریا، بلوچستان اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز(کل)کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل منگل کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، فائنل کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 16 غیر ملکی اور 8 پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

National amateur golf championship:Taimoor wins the title

LAHORE, Apr 07 (APP):The 58th National Amateur Golf Championship came to a cessation after four rounds of relentless and intense golfing between the competing champions who were striving for a cling at the National Golf Title at the demanding Garrison Golf Course here on Sunday.
The victorious and vanquished one turned out to be Taimoor Khan of PAF who achieved ascendancy and triumph, by first excelling over the final eighteen holes, leveling scores with his rival Abdul Zahoor of Multan and then beating him in a sudden death play off that lasted two holes.
It was a fortunate day for Taimoor Khan who carded the final days eighteen holes with a round of gross 69, through a five holes birdie blitz that brought him at par with Zahoor and entitled him to fight it out with his ferocious adversary, Abdul Zahoor. That
Zahoor lost it in the sudden death play off was due to Taimoor’s stunning hitting.
In the final go Taimoor had scores of 76,72,73 and 69 and a four rounds aggregate of 290. As for Zahoor, he put up a great display of golf but had to concede victory to Taimoor Khan who is now the National Golf champion for 2019.
Zulfiqar Ali (Multan) came third with a score of 291, Wazir Ali (Gymkhana) was fourth. His score was 292 and Zohaib Asif (DHA Karachi) came fifth ending the championship at a score of 292.
Net section winner was Raja Israr (Garden city), while second net went to Mohsen Zafar (Gymkhana) and Robin Bagh (Gymkhana) secured third net.
The ladies section title winner was Rimsha Ijaz (Defence Raya) through flawless golf. Her scores for the three days are 76,76 and 73.Second grosss went to Hamna Amjad(PAF). She managed aggregate score of 235. Ghazala Yasmin (Garrison) came third with score of 240.
Winner net in Ladies section was Mrs Aisha Moazzam (Gymkhana) followed by Daniya Eyaz (Garrison) second net and Ana James Gill (Royal Palm) third net.
Other Results: Senior Amateurs; Rustam Ali Chatta (Garrison) first gross; Lt Col (r) Asif Mehdi (Garrison) second gross; Lt Col (r) Waqar Ahmed Khan (Defence Raya) third gross; Rashid Akbar (Garrison) first net; Lt Col (r) Ikram ul Haq (Garrison) second net; Maj Shoaib (Rawalpindi) third net.
At the conclusion of the 58th National Amateur Golf Championship, the prizes were awarded to the players by Lt Gen (r) Hilal Hussain, President, Pakistan Golf federation, Lt Gen (r) Khalid Maqbool, former Governor Punjab and Dr Asma Afzal Shami, Head of Ladies Golf in a prize distribution ceremony attended by Asad I.A.Khan, Vice President, PGF, Brig Shoaib bin Akram, President Garrison Golf Club,
Dr Ali of PGF and participating golfers. President PGF announced that two new golf courses are coming up in Balochistan, one in Lahore and PGF is striving for excellence in the golfing arenas.

Reference: http://app.com.pk

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی)کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ورلڈکپ 2019ء کے لیے اسکواڈ منتخب کیا جائے گا اور ان فارم کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کپتان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتے اور میرا بھی یہی خواب ہے، مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان اس میگا ایونٹ کا فائنل ضرور کھیلے گا۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے اوپر ابھر کر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھاتی آئی ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میچ میں آرمی کیپ پہن سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کے زخمی ہو جانے کی صورت میں اس کا متبادل وہاں ہی موجود ہو گا۔ مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ حسن علی نے پی ایس ایل میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ امام الحق اور فخر زمان ورلڈکپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، محمد عامر بھی ایک اچھا فاسٹ بائولر ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سیریز میں وہ وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حسنین بھی ایک اچھا فاسٹ بائولر ہے لیکن اسے مزید پالش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھا سکے، اسے اپنی سپیڈ کی بجائے اپنی لائن اینڈ لینتھ کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک سب سے سینئر ترین کھلاڑی ہیں اور میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ایک لیگ اسپنر اور ایک آف اسپنر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

کاسی لاس کا ریکارڈ پاش پاش، لائنل میسی نے اسپینش لالیگا میں زیادہ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

میڈرڈ۔ 7 اپریل (اے پی پی) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بارسلونا نے اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر کے میسی کو یہ اعزاز دلوایا، میسی نے کاسی لاس کی اسپینش لالیگا میں زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، کاسی لاس نے 334 کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں جبکہ میسی کی فتوحات کی تعداد 335 ہو گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk