قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی،

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) 22 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی۔ قومی ٹیم اپنے دورہ کے دوران سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ سری لنکا پہنچنے پر ٹیم کا سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چمندا پشپا نے دیگر آفیشلز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلاجائے گا۔ بدھ کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کی بلائنڈ ٹیموں کے مابین 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیر

Reference: http://urdu.app.com.pk

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) مدمقابل ہوں گی

ڈونیڈن ۔ 19 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے اور دوسرے ون ڈے میں 8، 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد کیویز کھلاڑی آخری میچ جیت کر بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاہم دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کر کے ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی خواہاں ہے اس لئے آخری ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

قومی انڈر۔19 ہاکی چیمپئن شپ میں (بدھ کو) مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی انڈر۔19 ہاکی چیمپئن شپ میں (بدھ کو) مزید پانچ میچ شہناز ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا (اے ) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بلوچستان کا مقابلہ گلگت بلتستان (بی) سے ہوگا، تیسرے میچ میں پنجاب (ڈی) اور سندھ (اے) کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، چوتھے میچ میں آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب (سی) کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ پانچواں میچ پنجاب (اے) اور گلگت بلتستان (اے)کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پا

Reference: http://urdu.app.com.pk

آئی سی سی ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ

دبئی ۔ 19 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں بہتری آئی ہے، بلے بازوں میں ندا ڈار 13 اور سدرہ امین 36 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بالترتیب 55ویں اور 57ویں نمبر پر آ گئیں، جویریہ خان نے ایک سیڑھی چڑھ کر 23 ویں پوزیشن سنبھال لی، باﺅلرز میں ثناءمیر نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، نشرح سندھو7 درجے ترقی پا کر 23ویں اور ڈیانا بیگ 5 درجے بہتری کے ساتھ 51ویں نمبر پر آ گئیں۔ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر دیندرا ڈوٹن کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ ( بدھ کو ) کھیلا جائے گا

برج ٹاؤن ۔ 18 فروری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو بدلہ چکانے کے لئے پرعزم ہے، دوسری جانب میزبان ٹیم ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کو بے تاب ہے اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 فروری کو کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25 فروری کو کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 2 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk