انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی ) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، روحیل نذیر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نسیم شاہ ، عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد حریرہ، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر، قاسم اکرم ، عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین شامل ہیں۔ اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا، لہذا قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا

کوالالمپور۔06 دسمبر (اے پی پی)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ہیتھر نائٹ انجام دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

سارک گیمز میں اگر فٹ بال کی ٹیم جاتی تو پاکستان کو ایک میڈل اور حاصل ہو جاتا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سارک گیمز میں اگر فٹ بال کی ٹیم جاتی تو پاکستان کو ایک میڈل اور حاصل ہو جاتا، یہ ٹیم نارملائزیشن کمیٹی نے بھجوانی تھی تاہم یہ کام نہ ہو سکا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی باڈی کے پانچویں مرتبہ بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ہمیں تشویش ہے، یہ معاملہ عدالت میں ہے، وہاں ہم بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ظل ہما کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے بتایا کہ سپورٹس صوبوں کے پاس ہے، اس کے باوجود وفاق کی سطح پر بھی سرگرمیاں ہوتی ہیں، حکومت پاکستان کھیلوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، بلوچستان میں گزشتہ عرصہ میں فٹ بال کے اہم ایونٹ منعقد ہوئے ہیں، 25 ملین کی لاگت سے چمن میں فٹ بال سٹیڈیم بنانے کی سکیم سالانہ پروگرام میں شامل ہے، حکومت نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کی سربراہی میں ایک وفاقی سپورٹس کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کی ہے، تمام صوبائی وزرائے کھیل اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے تاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بہتر اور موثر رابطہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پانچویں بار اولمپکس فیڈریشن کا بلا مقابلہ عہدیدار بن گئے، یہ تشویشناک ہے، وزیراعظم نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے، یہ معاملہ عدالت میں ہے اور ہم وہاں بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فٹ بال کا رجحان ہے، اس کو فروغ دے رہے ہیں، ماضی کی سپورٹس فیڈڑیشن میں ڈالی گئی سیاست کی وجہ سے متوازی باڈیاں بنی ہوئی ہیں، ابھی تک نارملائزیشن کمیٹی بنی ہے اس نے سارک کے لئے فٹ بال ٹیم کا انتخاب کرنا تھا، ایکریڈیشن پاکستان اور اولمپک ایسوسی ایشن کے ذمہ ہے تاہم وہ اپنی مرضی سے کسی بھی ٹیم کو نامزد کر دیتی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 دسمبر سے شروع ہوگا

پرتھ ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کیویز کے خلاف 13 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ بنکرافٹ کو ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، اس کے بعد سیریز کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ڈے ہونگے، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری 2020ءتک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

انگلینڈ ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کریگی

لندن ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کےلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مارچ تک آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk