جوتوں کی برآمدات میں دسمبر 2017ءکے دوران 23.96 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) دسمبر 2017ءکے دوران جوتوں کی قومی برآمدات میں 23.96 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں دسمبر 2017ءکے دوران جوتوں کی برآمدات سے 10.68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk

ملک میں کاروں کی پیداوار 2 لاکھ یونٹس سالانہ سے تجاوز کر گئی، پاما

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان آٹو موٹیو ایسوسی ایشن (پاما) نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی پیداوار 2 لاکھ یونٹس سالانہ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری سے پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

دسمبر کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 37.1 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) دسمبر 2017ءکے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 37.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2017ءکے دوران خشک میوہ جات کی درآمد 9 ملین ڈالررہی جبکہ دسمبر 2016ءمیں خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 14.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا،

Reference: http://urdu.app.com.pk

دسمبر 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 24.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) دسمبر 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 24.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد سے 24.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ دسمبر 2017 ءکے دوران برآمدات بڑھ کر 34.2 ملین ڈالر رہیں، اس طرح دسمبر 2016ءکے مقابلے میں دسمبر 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 9.8 ملین ڈالر ( 24 فیصد) سے زائد اضافہ ہوا ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

سات سال کے دوران پاک انڈونیشیاءدو طرفہ تجارت میں 229 فیصد اضافہ ہوا،پاکستان بزنس کونسل

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیاءکی دو طرفہ تجارت میں 229 فیصد اضافہ ہوا ۔کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2010 ءکے دوران پاکستان اور انڈونیشیاءکی باہمی تجارت 700 ملین ڈالر تھی جو سال 2016ءکے اختتام پر 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، اس طرح 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیاءکی باہمی تجارت میں 229 فیصد یعنی 1.6 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk