سرخ مرچ کی مجموعی قومی پیداوار کا 86 فیصد سندھ میں پیدا ہوتا ہے

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) سرخ مرچ کی مجموعی قومی پیداوار کا86 فیصد حصہ سندھ میں پیدا کیا جاتا ہے، سندھ میں38.4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سرخ مرچ کی پیداوار80 ہزار ٹن ہے۔ سندھ ایگری کلچر گروتھ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرخ مرچ کی مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ86 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرخ مرچ کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار1.7 ٹن ہے جو استعداد سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں سرخ مرچ کا حصہ1.5فیصد ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

دبئی، ”دسویں حلال ایکسپو2018ء“کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرا ئی جاسکتی ہیں

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) دبئی متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دو روزہ عالمی تجارتی نمائش”دسویں حلال ایکسپو2018ء“میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں ڈیری، اسنیکس، سی فوڈ، آئس کریم، حلال فوڈز، سبزیاں، جمی ہوئی خوراک سمیت مشروبات اور بیکری کی مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

گذشتہ دس سال کے دوران دالوں کی اوسط درآمد سالانہ 300 ملین ڈالر رہی، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) گذشتہ دس سال کے دوران سالانہ اوسطا ً300 ملین ڈالر دالیں درآمدکی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2017ءکے دوران دالوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ سے درآمدات کا حجم800 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال2018ءکے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی2017-18ءکے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں50فیصد کی کمی واقع ہوئی اور اس دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 400 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قطر میں تین روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے20جولائی تک درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے قطر میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”ہاسپٹلٹی قطر“ میں شرکت کیلئے20جولائی2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز6 نومبر2018ءکو ہوگا جو تین روز جاری رہنے کے بعد8 نومبر2018ءکو اختتام پذیر ہوگی جس میں کپڑے کی مصنوعات، چاول، قالین، تازہ پھل ، سبزیاں، پولٹری، جوسز، ڈرنکس سمیت دیگرمختلف مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

سماجی ذمہ داریوں کے تحت پانچ سال کے دوران 1.2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، اینگرو فاﺅنڈیشن

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اینگرو گروپ آف انڈسٹریز نے اپنی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کے تحت گزشتہ پانچ سال کے دوران 1.2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے 10 لاکھ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے۔ اینگرو فاﺅنڈیشن کے اعداد وشمار کے مطابق انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk