سبزیوں کی برآمدات میں 40.1 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) جنوری 2019ءکے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 40.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2019ءکے دوران سبزیوں کی برآمدات 24.9 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جنوری 2018ءکے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 41.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنوری 2019ءکے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 16.6 ملین ڈالر یعنی 40 فیصد سے زائد کی کمی ریاکرڈ کی گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

موبائل فونز کی درآمدات میں 25.06 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) جنوری 2019ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 25.06 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2019ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات 5 کروڑ97 لاکھ 71ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جنوری 2018ءکے دوران 7 کروڑ 97 لاکھ 59 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنووری 2019ءکے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں ایک کروڑ 99 لاکھ 88 ہزار ڈالر یعنی 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

الجیریا کا 6 لاکھ ٹن یورپین ملنگ گندم کی خریداری کا معاہدہ

پیرس ۔17فروری(اے پی پی)الجیریا کے اجناس کے حوالے سے قومی ادارے نے بین الاقوامی ٹینڈرز کے ذریعے 6 لاکھ ٹن یورپین ملنگ گندم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا، ترسیل 16 مارچ سے 15 اپریل کے درمیان کی جائے گی۔سودے سے واقف یورپی تجارتی ذریعے کے مطابق گندم کے ترسیلی ٹینڈرز کی منظوری گزشتہ روز دی گئی جس کے تحت آئندہ دو ماہ کے اندر الجیریا کو247-247.50 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی جس میں فریٹ چارجز بھی شامل ہیں۔گندم کی ترسیل دو کھیپوں کے ذریعے کی جائے گی، پہلی کھیپ 16-31 مارچ جبکہ دوسری کھیپ 1-15 اپریل کے عرصے میں فراہم کی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

چمڑے کے جوتوں کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال دوران 37.52 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا دسمبر کے دوران چمڑے کے جوتوں کی ملکی برآمدات میں 37.52 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا دسمبر کے دوران 28 لاکھ 11ہزار چمڑے سے بنے جوتوں کے جوڑے برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 4 ہزار 774ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال کہ اسی عرصہ کے دوران 34 لاکھ 18 ہزار چمڑے سے بنے جوتوں کے جوڑوے برآمد کئے گئے جنکی کل مالیت بڑھ کر 6 ہزار 565 ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے جولائی تا دسمبر کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں1ہزار 791ملین روپے یعنی 37.52 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

لاہور، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاءخوردونوش کی قیمتیں

لاہور۔یکم فروری(اے پی پی ) مقامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتیں اس طرح رہیں۔ زندہ برائلر 123اور برائلر گوشت190 روپے فی کلو فروخت ہوا جبکہ انڈے فی درجن105روپے میںفروخت ہوئے۔ پھلوں کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سیب کالا کلو (پہاڑی) 116 تا120 روپے، سیب کالا کلو (میدانی) 67 تا 70 روپے، کیلا 63 سے65 روپے فی درجن اور امرود46 سے48 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح کھجور (ایرانی) 150 تا 156 روپے فی کلو فروخت ہوئی جبکہ دیگر اشیاءخورونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے جس میں چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا95 تا120 روپے فی کلو، چینی47 سے 48 روپے اور گڑ70 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح سفید چنا 120 روپے، سیاہ چنے90 تا 95 روپے، دال چنا 95 روپے، مونگ ثابت90 سے95 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی85 سے 90 روپے، ماش ثابت 85 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 110روپے اور بیسن 93 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ علاوہ ازیں سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں۔ آلو نیا کچا چھلکا 07سے08 روپے فی کلو، پیاز17 سے18 روپے اور ٹماٹر61 سے63 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح ادرک چائنہ154 سے 160 روپے، پالک 14 سے15 ، بینگن28سے30 ، بھنڈی توری111سے115 ،کریلا96 سے100، گھیا کدو53 سے55 ، مٹر22 سے23 ، اروی43 سے 45 ، شملہ مرچ72 سے75 ، پھول گوبھی17 سے18 ، بند گوبھی09 سے10 ، شلجم09سے10 ،مولی12سے 13 اور لیموںچائنہ43 سے45 روپے فی کلو رہا ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk