دبئی میں جیولری مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش نومبر میں منعقد ہوگی

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جیولری مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش نومبر میں منعقد ہوگی ۔انٹرنیشنل جیولری شو وی اوڈی دبئی 2018 ءکے نام سے بین الاقوامی نمائش 14 نومبر سے شروع ہوکر 17 نومبر تک جاری رہی گی۔اس نمائش میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ءتک پاکستان سے بیڈ وئیرمصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 6فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 4.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

پٹ سن کی درآمدات میں جولائی کے دوران 63.24 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران پٹ سن کی ملکی درآمدات میں 63.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران پٹ سن کی درآمدات 5.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2018ءکے دوران 3.3 ملین ڈالر مالیت کی پٹ سن درآمد کی گئی تھی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں جولائی کے دوران 9.37 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں 9.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات 3.1 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 2.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 38.85 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 38.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2018ءتک پاکستان نے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 33.411 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 38.85 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات سے 24.063 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔مقداری لحاظ سے بھی اس عرصہ کے دوران غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات میں اضافہ ہواہے،مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک سے 11ہزار690 میٹرک ٹن غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 2 ہزار519میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk