ٹوکیو میں ”سپورٹس ویئر اینڈ گڈز ایکسپو“ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام ٹوکیو، جاپان میں منعقد ہونے والے تین روزہ عالمی تجارتی میلے ”سپورٹس ویئر اینڈ گڈز ایکسپو“ میں شرکت کے لئے 15 اپریل 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کھیلوں کا سامان اور ملبوسات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھاٹی کی ویب سائٹ پر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی برآمدات میں 27.89کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی ملکی برآمدات میں 27.89کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی برآمدات 7ہزار 358 میٹرک ٹن رہیں جن کی مجموعی مالیت 14 ہزار 347 ملین روپے تھی جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی ملکی برآمدات 7 ہزار 716میڑک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 18ہزار 220 ملین تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی برآمدات میں 3ہزار 973 ملین روپے یعنی 27.89کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ملکی برآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 69.25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 29 لاکھ ہزار 322 میٹرک ٹن رہیں جن کی مجموعی مالیت 15ہزار 979 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 48لاکھ 31ہزار 163میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 27 ہزار 44 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11ہزار 65 ملین یعنی 69.25 فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

سونے کی درآمدات میں 22.06 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 22.06 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران 326کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 31لاکھ 80ہزار ڈالر رہی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات 262کلو گرام تک کم ہو گئیں جس کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 2لاکھ 72 ہزار ڈالر رہی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 29 لاکھ 8 ہزار یعنی 22.06 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش، بیلجیئم، فرانس سعودی عرب اور بھارت کو برآمدات میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران مختلف ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے جنوری تک پاکستان نے بنگلہ دیش کو برآمدات سے 451.183 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوبرآمدات سے 378.801 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اس عرصہ میں بیلجیئم کو برآمدات سے پاکستان نے 356.712 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا۔ اس عرصہ میں فرانس کو برآمدات سے پاکستان نے 268.500 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں فرانس کو برآمدات سے پاکستان نے 260.044 ملین ڈالرکا منافع حاصل کیا تھا۔مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں بھارت کو برآمدات سے پاکستان نے 249.840 ملین ڈالر کمائے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھارت کو برآمدات سے پاکستان کو 240.073 ملین ڈالر حاصل ہوئے تھے۔ سعودی عرب کو اس عرصہ میں برآمدات سے ملک کو 179.851 ملین ڈالر حاصل ہوئے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے پاکستان نے 191.662 ملین ڈالر کمائے تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk