بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ تیسرے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگے،پاکستان ٹیم چوتھے کوارٹر فائنل میں جمعرات کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی

پوچیفسٹروم ۔ 29 جنوری (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو تیسرا سپر لیگ کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور میزبان جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم چوتھے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔بھارتی ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے،13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میںجمعرات کو تیسرا سپر لیگ کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیمیں پوچیفسٹروم کے مقام پر پنجہ آزمائی کرینگی۔ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم چوتھے سپر لیگ کوارٹر فائنل میںجمعہ کو افغانستان کے خلاف بنونی کے مقام پر کھیلے گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سپر لیگ سیمی فائنل مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کوارٹر فائنل ٹو میںبدھ کو پنجہ آزما ہونگے

بنونی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو سپر لیگ ٹو کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ سری لنکا، انگلینڈ، جاپان اور نائیجیریا کی ٹیمیں پلیٹ پلے آف سیمی فائنل راﺅنڈ میں پہنچ چکی ہیں، پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سپر لیگ کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) بدھ کو بدھ کو سپر لیگ ٹو کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں بنونی کے مقام پر پنجہ آزمائی کرینگی۔پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سپر لیگ کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف بنونی کے مقام پر کھیلے گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سپر لیگ سیمی فائنل مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ درجہ بندی

دبئی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پروٹیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔ بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ انگلینڈ نے پروٹیز سے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد تین درجے ترقی پائی تھی اور پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی تھی اور اب پروٹیز کر اس کی سرزمین پر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن مزید بہتر بنا لی ہے۔ بھارت کی ٹیم مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مزیڈ مضبوط کرلی ہے۔ پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں 80، 80 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں تاحال دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دونوں کے کوئی پوائنٹ نہیں ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ “تیار ہیں” کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ،چیئرمین پی سی بی احسان مانی

لاہور۔28 جنوری(اے پی پی )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ “تیار ہیں” کے لانچ کی تقریب 28 جنوری بروز منگل کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔لیگ میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز نے تقریب میں شرکت کی جہاں حاضرین کو”تیار ہیں” ،ملک کے صف اول کے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر نشر ہونے سے قبل سنوایا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ اب ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر آفیشل ترانہ مسلسل بجایا جاتا رہے گا۔ترانے کے لانچ کی تقریب میں چھ فرنچائزز، اسپانسرز، میڈیا اور پی سی بی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کو خوب سراہا، جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جوش وخروش کی عکاسی کرتا ہے۔”تیار ہیں”کے باضابطہ لانچ سے آدھا گھنٹہ قبل تقریب میں ترانہ بجانے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک مختصراََ سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ اس سیشن میں ٹیموں کے نمائندگان،کھلاڑیوں، سینئر ممبران اور میڈیااراکین نے شرکت کی۔ سوال و جواب میں شریک حاضرین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشنز سے متعلق اپنی یادیں تازہ کرنے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن سے متعلق توقعات کا بھی اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیشل ترانہ “تیار ہیں” لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جشن مناتے مداحوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس تقریب کے کامیاب انعقادسے واضح ہوگیا کہ ایونٹ میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں امید ہے کہ لیگ کا آئندہ ایڈیشن کامیابی کے نئے معیار قائم کرے گا۔احسان مانی نے کہا کہ وہ اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر پی سی بی کی ٹیم کے مشکور ہیں اور انہیں امید ہے کہ ٹیم میں شامل تمام افراد اسی محنت اور لگن کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر 22 مارچ تک کام کرتے رہیں گے۔سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا کا کہنا ہے کہ “تیار ہیں” جوش و جذبے سے بھرپور ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ ترانہ آئندہ چند روز میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ لیگ ارتقاء کے عمل سے گزر رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوشش ہے کہ آنے والا ہر ایڈیشن پچھلے ایڈیشن سے بہتر ہو۔ مالک پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کے لانچ کی تقریب میں ان کی شرکت پی سی بی ا ور فرنچائزز کے درمیان خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے اور ہم اسے کامیاب کرنے کے لیے یکجا ہیں۔ جاوید آفریدی نےکہا کہ یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کی ترجمانی کرتاہے۔مالک ملتان سلطانزعالمگیر خان ترین نے کہا کہ وہ اس سےقبل کسی ایسے ایونٹ میں شریک نہیں تھے جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک چھت تلے آفیشل ترانے کی لانچ کا جشن منارہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترانہ سننے کے بعدوہ ایونٹ کے آغاز کا بے قراری سے انتظار کررہے ہیں۔ مالک کوئٹہ گلیڈی ایٹرزندیم عمر نے کہا کہ “تیار ہیں” ایک بہترین ترانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ہر آنے والے ترانہ پچھلے سے بہتر ہوتا ہے اور یہی اس ایونٹ کی کامیابی کا راز ہے۔ مالک اسلام آباد یونائیٹڈعلی نقوی نے کہا کہ یقین ہے کہ اس گانے کی دھن اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردے گی انہوں نے کہا کہ “تیار ہیں” آج سے ان کی پلے لسٹ کا حصہ بن چکا ہے۔مالک کراچی کنگزسلمان اقبال کا کہنا ہے کہ “تیار ہیں” پاکستانی ثقافت کی ترجمانی کرتا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ یہ ترانہ اب شاہراہِ فیصل سے عبدالستار ایدھی روڈ سے گزرتی ہر گاڑی میں بجتا نظر آئے گا۔چیف مارکیٹنگ آفیسر ایچ بی ایل نوید اصغر نے کہاکہ ایچ بی ایل ، پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے اب تک لیگ کا اہم اسپانسر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ ذکر کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے۔سینئر صحافی عقیل احمد کا کہنا ہے کہ میڈیا پی سی بی کا ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے جو مختلف ایونٹس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھرپور کوریج فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت سے انہیں پی سی بی کا اعتماد حاصل ہوا ہے۔عقیل احمد نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ میڈیا ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بہترین کوریج کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کی کوشش کرے گا، وہ پرامید ہیں کہ ایونٹ کے دوران میڈیا رپورٹنگ سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا جو غیرملکی ٹیموں کو پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔”تیار ہیں” کی موسیقی اور دھن سننے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو منفرد انداز میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کا جشن مناتی ہیں۔آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا جاہے،”تیار ہیں” میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، “آواز “بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادوجگایا ہے۔ آفیشل ترانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے۔”تیار ہیں” کی موسیقی میں ت±نبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اسلام آباد/ کراچی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جنہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والے ساتویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل منگل کو کراچی میں پاکستانی ویمنز ٹیم سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نیشنل ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم کا آسٹریلیا میں قیام عمدہ رہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا آسٹریلیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ہائی کمشنر شا نے کہا کہ آسٹریلیا میں خواتین کرکٹ کے لئے اس اعتبار سے یہ میگا ایونٹ ہوگا کہ آسٹریلیا وہ پہلا ملک ہو گا جو انعام کی رقم میں صنفی فرق کو ختم کردے گااور خواتین ٹیم کے لئے انعامی رقم مردوں کی ٹیم کے برابر ہو جائے گی ۔ ڈاکٹر شا نے نے پاکستانی شائقین کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورلڈ کپ کا فائنل میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ (ایم سی جی) میں کر رہے ہیں ، جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم خواتین کے کھیلوں میں سب سے زیادہ تماشائیوں کا ریکارڈ قائم کریں۔”خواتین کے کھیلوں میں تماشائیوں کا موجودہ ریکارڈ 90175 ہے جو امریکہ میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 1999ءکے فائنل میں قائم کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس رکارڈ کو توڑنا ہے۔ تقریب میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑی ، پاکستان قومی خواتین ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی چیئر عروج ممتاز ، ٹیم کے کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر ممبران موجود تھے۔ پاکستانی ٹیم 13 فروروی کو آسٹریلیا روانہ ہوگی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 فروری کو کینبرا کے مانوکا اوول کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء21 فروری سے آسٹریلیا کے 6 شہروں میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جائینگے۔ دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk