PFA has rated on the Factory of Low Quality (Cold Drinks) for Ramadan & Eid – Hand Out No 1255

PFA has rated on the Factory of Low Quality (Cold Drinks) for Ramadan & Eid – Hand Out No 1255

پنجاب فوڈ اتھارٹی کارمضان المبارک اور عید کے لیے ناقص بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ
ایکسپائر مٹیریل، کیمیکل سے تیار کردہ3 لاکھ تیار،4 لاکھ بوتلوں کا خام مال پکڑا گیا۔ رافیعہ حیدر
بوتلوں پرفیکٹری کا غلط پتہ درج تھا، بازار سے لیے گئے سیمپل فیل ہونے پریونٹ ڈھونڈ کر چھاپہ مارا گیا؂
رمضان بازاروں میں 2من ناقص اشیاء تلف،متعدد کو جرمانہ ، 56سٹالز کو وارننگ

لاہور 13جون : پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈایریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے معروف کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایکسپائر اجزاء سے تیار کی لاکھوں بوتلیں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ روڈ لاہور پر شینڈی کولا کا پروڈکشن یونٹ ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر سیل کر کے زائدالمیعاد اجزاء سے بنی 3 لاکھ بھری ہوئی بوتلوں کا سٹاک جبکہ ساڑھے چار لاکھ بوتلوں کا خام مال برآمد کر لیا گیا۔ ملاوٹ مافیا کی چالاکی اور ہوشیاری کی حد تو یہاں تک ہے کہ گرفت سے بچنے کے لیے بوتلوں پر فیکٹری کا پتہ بھی غلط درج کیا جا رہا تھا۔ بوتلوں کی تیاری میں ایکسپائر مٹیریل کے علاوہ مٹھاس کے لیے کیمیکل بھی شامل کیا جا رہا تھا۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ مارکیٹ سے سیمپل اٹھا کر چیک کروائے گئے جو خطرناک حد تک ناقص پائے گئے۔ مارکیٹ سے اٹھائے گئے سیمپل فیل ہونے پرویجیلنس سیل سے ریکی کروا کر چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب ناقص خوراک اور ملاوٹ کا مکروہ دھندہ بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حالات کامکمل ادراک ہے اور اس سلسلے میں معمول کی چیکنگ کے علاوہ سپیشل آپریشن ٹیمیں اور ویجیلنس سیل پوری طرح متحرک ہے۔یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک ملاوٹ کی کئی بڑی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کاروائی کرتے ہوئے گڑھی شاہو میں جیو بلال جوس کارنر پر چھاپے کے دوران خراب کیلے اور آڑو کے استعمال،گندہ واشنگ ایریا،جسمانی صفائی کا نامناسب انتظام،گندے فریزر میں دودھ اور پھلوں کو ایک ساتھ بے ترتیب رکھنے پر15 ہزار جرمانہ اورغیر میعاری دودھ اور کریم کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔محمود علی قصوری روڈ پر کیفے باربیرا کو معائنے کے دوران احاطے اور جسمانی صفائی،حشرات کے خاتمے کے انتظام کو بہتربنانے کا نوٹس جاری اور2017 کا لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ریلوے اسٹیشن قصور رمضان بازار،کرکٹ سٹیڈیم رمضان بازار،بابائے پا کستان والٹن کینٹ رمضان بازار،برکت مارکیٹ رمضان بازاراور غالب مارکیٹ رمضان بازارپر معائنے کے دوران مختلف اشیاء خوردونوش کے سٹالزپھلوں اور سبزیوں کے سٹا لز،میٹ اور پولٹری سٹالز،آٹے کے سٹالز،مشروبات اور ڈیری سٹالز پر نتائج تسلی بخش ملنے پر مزید بہتری کی ہدایات اور اشیاء خوردونوش کوڈھانپ کر رکھنے،حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھنے کی تاکیداور مشروبات کے سٹالز سے مختلف برانڈ کے غیر میعاری مشروبات تلف15کلو سویاں23 کلو پھل20 پیکٹ بیسن کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

Reference: http://www.pfa.gop.pk

Checking of Ramazan Bazars – Hand Out No 1227

Checking of Ramazan Bazars – Hand Out No 1227

 پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل ٹیسٹنگ یونٹ نے ایم ایم عالم پر معروف ہوٹلوں کے ورکرز کے نمونے لے لیے 

خوراک کی صنعت میںصحت مند افراد کے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ورکرز کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں

ڈور سٹیپ میڈیکل ٹیسٹنگ سروس کے زریعے فوڈ انڈسٹری بنا قطار انتظار اپنی جگہ پر سیپمل دے سکتی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

رمضان بازاروں کی چیکنگ، 1من ناقص اشاءخوردونوش تلف، سٹالز کو وراننگ نوٹس جاری

لاہور 10جون: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل لیب ٹیم نے مختلف فوڈ پوائنٹس کی درخواست پر ان کے ورکرز کے میڈیکل سکریننگ ٹیسٹ کے لیے نمونے جات لیے۔ ایم ایم عالم روڈ پر فریڈیز کیفے کے تمام عملے کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری روانہ کر دے گئے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خوراک کی صنعت میں تندرست اور طبعی طور پر مکمل صحت مند افراد کے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نہ صرف فوڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی موجودگی یقینی بنانا رہی ہے بلکہ اس سلسلے میںان کی سہولت کی خاطرڈور سٹیپ میڈیکل ٹیسٹنگ سروس بھی مہیا کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل سکریننگ ٹیسٹ فوڈ انڈسٹری سے منسلک ہر فرد کے لیے ضروری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کی صنعت کی سہولت کے لیے میڈیکل ٹیسنٹنگ لیب کی سہولت متعارف کروائی ہے جس کی مدد سے فوڈ انڈسٹری اپنی جگہ پر ہی تمام ورکرز کے میڈیکل ٹسیٹ کے نمونے دے سکتے ہیں۔ان کو ہسپتالوں کے چکر ، قطار اور انتظار اور میڈیکل ٹیسٹ کی خاطر مزدوروں کی دیہاڑی قربان کرنے کی تکلیفوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔دیگر کاروائیوں میں لاہور اور شیخوپورہ میں رمضان بازاروں کے تمام سٹالز کامعائنہ کیا گیاا ور کھانے پینے کی اشیا ءکے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ فوڈ اینڈ بیوریج آ ئٹمز ،پاستا،پیکل کین پھل اور سویوں پر کھانے کی ایکسپائری کو چیک کیا اور تازہ پھلوں اورسبزیوں کے فروخت یقینی بنانے ، تمام کھانے کی اشیاءپر تاریخ تنسیخ درج کرنے اورپکوریوں کے سٹالز پر معیار کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پولٹری سٹالز پر کون سسٹمز کو استعمال میں لانے احکامات جاری کیے۔ چائنہ سکیم ماڈل رمضان بازار ،گول گراو ¿نڈ رمضان بازار اورشاد باغ رمضان بازار میں پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز پرپہلے سے محفوظ ایکسپائر10 کلو ٹماٹر،3کلو آڑو اور 3 کلو پیاز خراب ہونے پر موقع پر ضائع کردیے۔رمضان بازار میاںپلازہ اور رمضان بازار مین سٹی پتوکی میںسٹالز پر موجود ناقص 1 کلو چیری،5 کلوخربانی،3 کلو آڑو ،2 کلو آم، 5 کلو پکوڑیاں اور 8 کلو کلر سلانٹیز کو موقع پر ضائع کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی سپیشل لائسنسنگ ٹیمز نے مین بازار مانگامنڈی میں رشید کریانہ سٹور، الرحمان میٹ شاپ، ساجد کریانہ شاپ،فیضانہ سدرہ سٹور، لاہور ٹریڈراینڈ جنرل سٹور،عامر پولٹری سنٹر، علی میٹ شاپ،اتفاق پلازہ میٹ شاپ،رشید سویٹس کولائسنسگ ٹیم نے موقع پر لائسنس بنانے کے احکامات جاری کیے۔

Reference: http://www.pfa.gop.pk

Hejveri sweets and Bismillah Qasori Milk Shop’s are sealed in lahore due to poor quality of Food – Hand Out No 1244

The Punjab food Authority has been working as a functional entity in district Lahore since 2nd July 2012. Enforcement of food hygiene and quality standards as described in the Punjab Food Authority Act 2011 and the Pure Food Rules 2011 is carried out through a qualified team of Food Safety Officers (FSOs’) and Assistant Food Safety Officers (AFSOs’).

Read MoreReference: http://www.pfa.gop.pk

Crack Down of Punjab Food Authority in Faisalabad – Hand Out No 1244

The Punjab food Authority has been working as a functional entity in district Lahore since 2nd July 2012. Enforcement of food hygiene and quality standards as described in the Punjab Food Authority Act 2011 and the Pure Food Rules 2011 is carried out through a qualified team of Food Safety Officers (FSOs’) and Assistant Food Safety Officers (AFSOs’).

Read MoreReference: http://www.pfa.gop.pk

Crack Down of punjab Food authority in Rawalpindi – Hand out No 1244

The Punjab food Authority has been working as a functional entity in district Lahore since 2nd July 2012. Enforcement of food hygiene and quality standards as described in the Punjab Food Authority Act 2011 and the Pure Food Rules 2011 is carried out through a qualified team of Food Safety Officers (FSOs’) and Assistant Food Safety Officers (AFSOs’).

Read MoreReference: http://www.pfa.gop.pk