نسل پرستی پر مبنی پیغامات ممنوع ہونگے: فیس بک کا اعلان

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بُک کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر سفید فام قوم پسند اور علیحدگی پسند عناصر کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

فیس بُک نے عہد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد  تنظیموں  کی جانب سے فیس بُک پرجاری  کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔

فیس بک کے وہ صارفین جو ویب سائٹ پر قابل اعتراض الفاظ اور جملوں کی تلاش کر رہے ہوں انھیں فیس بک اُس تنظیم کی ویب سائٹ پر لے جائے گا جو انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد کی جانب سے حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بُک پر چلانے کے بعد فیس بُک کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Reference: http://www.trt.net.tr/urdu

استنبول کی آبادی نے بیشتر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ترکی کے گنجان آباد شہر استنبول کی آبادی   ڈیڑھ کروڑ 67 لاکھ 724 افراد ہو گئی ہے  جو کہ یورپ کے بیشتر ممالک سے زیادہ ہے ۔

 ترک محکمہ شماریات اور اقوام  متحدہ  کے آبادی فنڈ  کے مطابق ، گزشتہ سال ترکی کی مجموعی آبادی  8 کروڑ 20 لاکھ   3  ہزار 882 افراد  پر مشتمل تھی جس کا 18 اعشاریہ 4 فیصد استنبول میں مقیم تھا۔

 گزشتہ 5 سالوں کے دوران استنبول کی آبادی  90 لاکھ 7 ہزار 257 افراد بڑھ چکی ہے  جس کی  اس وقت آبادی  ڈیڑھ کروڑ 67 ہزار 724 افراد ہے  جس نے  ساڑھے 11 ملین  کے ساتھ بیلجیئم،11اعشاریہ1 ملین کے ساتھ یونان ،  8 اعشاریہ 8 ملین کے ساتھ آسٹریا، ساڑھے 8 ملین کے ساتھ سویٹزر لینڈ اور 7 ملین آبادی کے ساتھ بلغاریہ کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

Reference: http://www.trt.net.tr/urdu

موزمبیق اور زمبابوے میں" ایڈائی" کی تباہ کاریاں،127 افراد ہلاک

افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان” ایڈائی” سے ہونے والی ہلاکتیں 127 تک پہنچ گئی ہیں۔

 ان میں 65 افراد زمبابوے میں اور 62 موزمبیق میں ہلاک ہوئے ہیں۔

 لاپتہ افراد کی تعداد بھی  درجنوں میں بتائی گئی ہے۔

 سمندری طوفان” ایڈائی” گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پہلے موزمبیق سے ٹکرایا تھا اور بعد میں اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

موزمبیق کی حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی بھی  سرگرمیاں جاری ہیں۔

Reference: http://www.trt.net.tr/urdu

انڈونیشیا :مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،درجنوں ہلاک و زخمی

مون سون   بارشوں کے باعث  انڈونیشیا میں اب تک 77 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو چکےہیں۔

 انڈونیشیا  کے صوبے  پاپوا  میں دو روز سے جاری  بارشوں  سے سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے  جس کے باعث  متعدد  درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مکانات کیچڑ تلے دب گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ زیادہ ترک ہلاکتیں کیچڑ میں دبنے سے ہوئی ہیں ۔

متاثرہ علاقوں سے   افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

 

Reference: http://www.trt.net.tr/urdu

ایک سیارچہ 22 مارچ کو دنیا کے قریب سے گزرے گا: ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے  متنبہ کیا ہے کہ  ای اے ٹو نامی ایک   سیارچہ  دنیا سے 3 لاکھ 5 ہزار کلومیٹر دور سے گزرے گا۔

  ماہرین   کا کہنا ہےکہ   یہ سیارچہ 22 مارچ کو   گزرے گا  جس کا فاصلہ  چاند اور دنیا کے درمیان  فاصلے  سے 80 ہزار کلومیٹر مزید  کم ہوگا۔

 اس سیارچےکی رفتار    5 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی  جس کا قطر  18 تا 40 میٹر کے درمیان  ہوگا۔

ناسا نے  گزشتہ سال  ستمبر میں  بھی  ایک  ایس پی ون نامی سیارچے  کے زمین کے قریب سے گزرنے کا اعلان کیا تھا جس کا قطر  70 تا 160 میٹر کے درمیان تھا  جو کہ دنیا سے 5 اعشاریہ 87 ملین کلومیٹر دور سے گزر گیا  تھا ۔

 

Reference: http://www.trt.net.tr/urdu