قومی جونیئر نیٹ بال ٹیم منگل کونیپال روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ 13اکتوبر (اے پی پی) سائوتھ ایشین انڈر16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگی، چیمپیئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

نیشنل گیمز، پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز منگل کو ہوں گے

اسلام آباد ۔ 13اکتوبر (اے پی پی)پاکستان آرچری فیڈریشن اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز ۔منگل کو صبح نو بجے پنجاب آرچری ٹریننگ سنٹر نزد ہاکی سٹیڈیم نمبر2، نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوں گے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائلز کے موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ بھی موجود ہونگے۔ منتخب ٹیم نیشنل گیمز میں شرکت کرے گی اور آرچری کا ایونٹ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

ماریہ شراپووا انجری کے باعث لگسمبرگ اوپن سے آئوٹ

ماسکو ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا فٹنس مسائل کی وجہ سے لگسمبرگ اوپن سے باہر ہوگئیں، سابق عالمی نمبر ایک یو ایس اوپن کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لئے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی، ان کی عدم دستیابی پر امریکی پلیئر کوکو گف کو میں ڈرا میں شامل کر لیا گیاہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

پاکستان کا ساﺅتھ ایشین انڈر 16 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ساﺅتھ ایشین انڈر16 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا۔ چیمپئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم 18 اکتوبر کو میزبان نیپال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

قومی ٹی 20 کپ توار سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ اتوار سے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں شروع ہوگا، ابتدائی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ سنٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں نادرن، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کی قیادت محمد رضوان، بلوچستان کی قیادت حارث سہیل، سندھ کی قیادت سرفراز احمد، سنٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم، نادرن کی قیادت عماد وسیم اور سدرن پنجاب کی قیادت شان مسعود کریں گی۔ ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور چار بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچز 23 اکتوبر کو ہوں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk