اینڈی مرے اے ٹی پی یورپیئن اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برسلز ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے یورپیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بیلجیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی کیمر کوپجینز کو 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز نے انگلینڈ کے کیمرون نوری کو 7-6(7-2) اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نیشنل گیمز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے نیشنل گیمز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ایونٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور نیشنل گیمز میں سکواش ایونٹ کے چیف آرگنائزر قمر زمان نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ نیشنل گیمز آئندہ ماہ 9 سے 14 نومبر تک پشاور میں منعقد ہوں گی جس میں سکواش کے مقابلوں میں چاروں صوبوں اور تمام محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ملک بھر میں سکواش کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور پشاور میں ایونٹ کیلئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس ایونٹ میں مرد اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں سکواش کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019ء میں 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے

ٹوکیو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء میں 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے اس سلسلے کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے ۔ اور تیسرا کوارٹر فائنل میچ 20 اکتوبر کو ویلز اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے جو اب کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

رگبی ورلڈ کپ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا

ٹوکیو ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا کوارٹر فائنل مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، جاپان اور جنوبی افریقہ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ 20 اکتوبر کو تیسرے کوارٹر فائنل میں ویلز اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل جاپان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 26 اکتوبر، دوسرا 27 اکتوبر جبکہ فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

قومی جونیئر ٹیم نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سائوتھ ایشین انڈرـ16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ٹیم منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگئی، چیمپیئن شپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کو نیپال کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا بھارت جبکہ چوتھا میچ مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk