14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں (منگل کو ) دو میچ کھیلے جائیں گے

بھوبنشوار ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) 14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں (منگل کو ) پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق چودہواں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارتی ریاست اڑسیہ کے دارالحکومت بھوبنشوار میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین ہاکی کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور چین کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk