لیڈز ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈزکے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here