ساﺅتھمٹن ۔ 24 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، اس کامیابی کے ساتھ بنگال ٹائیگرز کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار ہے جبکہ افغانی ٹیم کو متواتر ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے، مشفق نے 83 اور شکیب نے 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں افغانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 47 اوورز میں 200 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے افغانستان کا کوئی بھی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا، شکیب نے ففٹی بنا کر اور 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply