لارڈز۔ 23 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، پانچویں شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقن ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، 81 رنز کا جاندار آغاز ملنے کے بعد حارث سہیل اور بابر اعظم نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 89 اور 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 259 رنز بنا سکی، ڈوپلیسی کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی بلے باز گرین شرٹس کے باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، ڈوپلیسی نے 63 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، شاداب اور وہاب ریاض نے 3، 3 اور عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، حارث سہیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 30ویں میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here