اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری یکجہتی کشمیر ٹین پن باو¿لنگ چیمپئن شپ میں علی سوریا، علیم آغا، جنید، لشکر اور اعجاز الرحمن نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ گزشتہ روز لیڑر سٹی باﺅلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں میں علی سوریا 196 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، علیم آغا 193 کے ساتھ دوسرے، جنید 191 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، لشکر 189 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر اور اعجاز الرحمن 188 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here