ایمسٹل وین۔04اگست (اے پی پی) یو اے ای نے ہالینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی، میکس او ڈوڈ کی 51 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، اشفاق احمد اور محمد عثمان نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایمسٹل وین میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اشفاق احمد 54 اور محمد عثمان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، کنگما نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ہالینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 168 رنز بنا سکی، میکس او ڈوڈ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ڈوڈ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، روہان مصطفیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply