یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کروں گا، اینڈی مرے

لندن۔ 23 جون (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور بین الااقوامی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں محفوظ ہونے کی صورت میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرنچ اوپن ٹینس ستمبر میں شروع ہوا تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے۔ تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اینڈی مرے نے گزشتہ سات ماہ کے بعد رواں ہفتے انگلینڈ میں ایک نمائش میچ کھیلا ہے۔اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹینس کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ سلام میں شرکت میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھا تو یہ حیران کن ہوگا۔ 33 سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹینس معمول پر آنے والی آخری کھیلوں میں سے ایک ہوگی۔ اینڈی مرے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریبا چھ ہفتوں پہلے وہ دو یا تین دن کے لئے تھوڑا بیمار ہوئے تھے تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔ واضح رہے کہ پیشہ ورانہ ٹینس کو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے 12 مارچ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ 24 مئی سے 7 جون کے درمیان کھیلے جانے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو 20 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کیا گیا ہے جبکہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جو 29 جون اور 12 جولائی کے درمیان کھیلا جانا تھا کو بھی کورونا وائرس کے پھیلا? کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر سے اپنے ہپ آپریشن سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے نہ کھیل سکنے والے اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ رولینڈ گراس پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ مرے نے کہا کہ وہ پچھلے تین یا چار ہفتوں سیکولہوں کی تکلیف میں بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تکلیف کو میں مارچ کے ماہ کی نسبت زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a Reply

%d bloggers like this: