لزبن ۔ 11 اگست (اے پی پی) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ بدھ سے پرتگال میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راﺅنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یو ای ایف اے کے زیر اہتمام منعقدہ یورپ کے پریمیئر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا 2019–20 کا یو ای ایف اے چیمپینز لیگ کا 65 واں سیزن ہے اور 28 ویں سیزن کے بعد سے اس کا نام تبدیل کرکے یورپیئن چیمپیئن کلبز کپ سے یوئیفا چیمپینز لیگ کر دیا گیا ہے۔ یوئیفاچیمپینز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں داخل ہوچکا ہے اور اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راﺅنڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔ ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا اور 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ اٹلانٹا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا کوارٹر فائنل میچ جمعرات کو 10لیپزگ اور اٹلیٹک کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل میچ بارسلونا اور بائرن کی ٹیموں کے درمیان 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں سیمی فائنل کے حصول کے لئے مد مقابل ہونگی اور یہ میچ 15 اگست کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پہلا سیمی فائنل میچ 18 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 23 اگست کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply