ایڈیلیڈ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دلیرانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی، 89 پر 6 وکٹیں گر جانے کے بعد یاسر شاہ نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور ساتویں وکٹ میں 105 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی مشکلات کو کم کیا، بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد بھی یاسر شاہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد عباس کے ساتھ 87 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 281 تک پہنچا دیا، یاسر شاہ نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 113 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here