دبئی ۔ 27 نومبر (اے پی پی) یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچ میں سابق ہم وطن باﺅلر عمران خان کی زیادہ وکٹوں کا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا، سٹار سپنر نے پاکستان کی طرف سے دوسری بہترین باﺅلنگ کا اعزاز بھی پا لیا جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کرنے تیسرے لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 184 رنز دے کر 14 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، یاسر نے پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ عمران خان نے 1982ءمیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 116 رنز کے عوض 14 وکٹیں لیکر ملکی ریکارڈ پر قبضہ قائم کیا تھا اور ان کا ملک کی طرف سے بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ تاحال برقرار ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply