کنگسٹن۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون کی ٹیم ناقابل شکست ہونے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اب تک کھیلے گئے میچز میں گیانا کی ٹیم ناقابل شکست ہے اور وہ 8 میچز کھیل کر آٹھوں میں کامیابی کے بعد سب سے زیادہ 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس پانچ فتوحات کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سینٹ لوشیا ذوکس 7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here