گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید ہلکی بارش، پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) ت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم قلات، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اورکشمیر میں بعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ2، لوئر دیر ،سیدو شریف 1،کشمیر میںگرھی دوپٹہ کے مقام پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران مالم جبہ میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ،کالام منفی 12،اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ استور منفی 8، قلات، مالم جبہ،گوپس منفی 7،کوئٹہ منفی 6، ہنزہ منفی 5، پارہ چنار، راولاکوٹ منفی 4، مری، دیر، میرکھانی منفی 3 جبہ چترال،کاکول، ژوب اور دروش میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk