مونٹریال۔ 28جولائی (اے پی پی) کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز نے ایڈمونٹن رائلز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، شاداب خان کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی رائیگاں گئی، انہوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں بھی لیں۔ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے تیسرے میچ کو بارش کے باعث 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا، ایڈمونٹن رائلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 191 رنز بنائے، بین کٹنگ 43 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، شاداب خان نے 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنا دیا، محمد حفیظ 17 رنز بنا سکے، کرس گرین نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں ٹورنٹو نیشنلز نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 8 وکٹوں پر حاصل کیا، ہنری کلاسن 45 کپتان یووراج سنگھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، منپریت گونی نے مشکل وقت میں 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔شاداب نے 2 وکٹیں لیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here