گال ۔ 17 اگست (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور میزبان ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 285 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے آئی لینڈرز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 268 رنز کا ہدف دیا، بی جے واٹلنگ 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، سومر ویلی 40 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ایمبل ڈینیا نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 133 رنز بنا لئے تھے، کپتان دیمتھ کرونارتنے 71 اور لاہیرو تھریمانے 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، میزبان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 135 رنز اور کیویز کو 10 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here