ہیملٹن ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز راس ٹیلر کے ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز مکمل ہوگئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ناقابل شکست سنچری سکور کی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا، وہ اب تک 96 ٹیسٹ میچز کی 169 اننگز میں 7022 رنز بنا چکے ہیں جس میں انکی 19 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ نیوزی لینڈ کی جانب فلیمنگ کے بعد ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ سابق کیوی کپتان فلیمنگ 7172 رنز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پہلے کیوی بلے باز ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here