ٹورنٹو ۔ 2 اگست (اے پی پی) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا 12 واں میچ برامپٹن والوز کا مقابلہ ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیم سے ہوگا اور 13 ویں میچ میں ایڈمونٹن رائلز اور وائنی پیگ ہاکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس ٹائٹل کے دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں جن میں ٹورنٹو نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز اور برامپٹن والوز ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف میچز اور فائنل بھی شامل ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here