بیسیٹری۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 13 رنز سے شکست دیکر لیگ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کے اوپننگ بلے باز سیمنز کے 90 رنز رائیگاں، بریتھویٹ کی 64 رنز کی دھواں دار اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے 14 ویں میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 216 رنز بنائے، لینڈل سیمنز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کولن منرو نے 28 رنز بنائے، براوو نے 24 اور نیشم نے 22 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی طرف سے کارلوس بریتھویٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here