لاہور۔7 ستمبر(اے پی پی )سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں تحرےک نصاف کے رہنماﺅں اعجاز چوہدری ،شعیب صدیقی، قومی کرکٹ ٹےم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، کرکٹرز اور اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،بعد ازاں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی میاں میر قبرستان میں تدفین کی گئی، کرکٹر عبدالقادر گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے،سابق لیگ اسپنرعبد القادر 15 ستمبر 1955ءکو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے1977ءمیں قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کےخلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، عبدالقادر نے اپنے کیریئر میں 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے،انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہوم سیریز میں آسٹریلیا کےخلاف انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کر کے کینگروز کو کلین سویپ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، 1987ءمیں قذافی اسٹیڈیم میں عبدالقادر نے انگلینڈ کےخلاف ایک اننگز میں 56رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، اسی تین میچوں کی سیریز میں انہوں نے 30 وکٹیں حاصل کیں،عبدالقادر گوگلی، فلیپر اور لیگ بریک کے ماہر مانے جاتے تھے، انہیں لیگ اسپن کا ماسٹر بھی کہا جاتا تھا، ان کی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بہترین باو¿لنگ 1983ءکے ورلڈکپ میں سری لنکا کےخلاف 44رنزکے عوض 5 وکٹیں ہیں، عبدالقادر نے 2008ءسے 2009ءتک قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here