کراچی۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا تاہم کھانے کے وقفے سے قبل کھیل کے پہلے سیشن میں لنکن ٹیم کے مزید تین بیٹسمین آﺅٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔سری لنکا کے بلے باز لاسیتھ ایمبول ڈنیا مجموعی اسکور78 رنز پر آﺅٹ ہوئے جبکہ میتھوس بھی 80 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ لاسیتھ ایمبول ڈنیا 34 بالز پر 13 رنز بناکر محمد عباس کی بال پراسد شفیق کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ میتھوس کو شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا۔ انہوں نے بھی 44 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ دھنن جیا ڈی سیلوا اور دینش چندیمول کے درمیان چھٹی ولٹ کی پارٹنرشپ میں 67 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی جب مجمعوعی اسکور 147 پر پہنچا تو شاہین شاہ آفریدی نے دھنن جیا ڈی سیلوا کو آﺅٹ کر کے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلوادی۔ دھنن جیا ڈی سیلوانے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 رن بنائے۔ کھانے کے وقفے سے قبل دینش چندیمول 33 اور وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا9 رنز پر کریز پر موجود تھے جبکہ لنکن ٹیم کا مجموعی اسکور 6. وکٹ کے نقصان پر 170 رنز تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here