ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ون ، ازبکستان نے پاکستان کو3-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) ڈیوس کپ اوشیانا گروپ ون ٹائی میں ازبکستان نے پاکستان کو3-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ازبکستان کے اسٹومن نے پاکستان نمبر ون عقیل خان کو 2-0 سے ہرادیا، ازبکستان کے اسٹومن نے پہلے سیٹ میں 6-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں ر6-3 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ اور پاکستانی کھلاڑی اپنے ہوم گراونڈ پر ڈیوس کپ ٹائی ہارنے کے بعد ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں جانے سے بھی محروم ہو گئے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk