زغرب ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سربیا کے ٹینس سٹار ڈاسن لاجووچ نے کروشیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ ہنگری کے حریف کھلاڑی اتیلا بلازس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سربین کھلاڑی ڈاسن لاجووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہنگرین کھلاڑی اتیلا بلازس کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-5 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here