چین ، دسمبر کے دوران سویا بین کی درآمد میں 10 فیصد اضافہ

بیجنگ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران سویا بین کی درآمد میں 10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ نئے سال کی ضروریات اور کریشنگ کی رفتار میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران 9.55 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی جو نومبر کی نسبت 10 فیصد جبکہ دسمبر 2016 ءکے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔سال کے دوران سویا بین کی کل درآمد 95.54 ملین ٹن رہی جو 2016 ءکی مقدار 83.91 ملین ٹن کے مقابلے میں 13.9 فیصد زیادہ ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk