چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا

ایمسٹرڈیم ۔ 28 جون (اے پی پی)چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا آج کا واحد میچ پاکستان اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے جبکہ تینوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk