چیف سلیکٹر انضمام الحق کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات

لاہور۔13 ستمبر(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی باسط علی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے انضمام الحق اور باسط علی کی ساکھ پر میڈیا میں اٹھائی جانے والی انگلیوں پر افسوس کا اظہار کیا،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جمعرات کے روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی اور انہیں میڈیا میں اپنی اور باسط علی کی ساکھ پر اٹھائی جانے والی انگلیوں کے بارے میں اپنا موقف بیان کیا ،چیئرمین احسان مانی نے انضمام الحق اور باسط علی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ میڈیا میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ پاکستان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے چند دن پہلے ٹیلی فون پر دوران گفتگو سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالقادر سے کہا تھا کہ انہیں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فون پر بیٹے ابتسام الحق کو انڈر 19 ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا،باسط علی نے موقف اختیار کیا کہ ابتسام ضرور ایک اچھا کرکٹر ہے لیکن اس کی اوسط محض 27ہے اور اس سے کئی بہتر کھلاڑی سلیکشن کےلئے دستیاب تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk