چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ کےلئے انتظامات مکمل

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ کےلئے انتظامات مکمل کر لئے۔ ایونٹس میں شرکت کےلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق دونوں ایونٹس 10 سے 14 ستمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk