چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا، شاہد اختر علوی

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں شرکت کےلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آج جمعہ سے شروع ہوگا اور غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد میں پریکٹس میچ کھیلیں گے، شاہد اختر علوی نے کہاکہ دونوں ایونٹس 10 سے 14 ستمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk