چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، جان شیر خان

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے شہرہ آفاق سکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ گذشتہ روز ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی، سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر سکواش کے کھیل کے فروغ کےلئے سکواش کورٹ بنائے تاکہ جو گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ موجود ہے وہ تربیت حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk