چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تسلیم شدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن ( پی ڈی سی اے) کے زیرِ اہتمام چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل( پیر کو) صبح 10بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان راشد لطیف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk