چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 19 ستمبر سے قطر میں شروع ہوگی،

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے آئندہ ماہ قطر میں شیڈول چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، ایونٹ 19 سے 25 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال ملک کی نمائندگی کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk