چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان اے نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے

ابوظہبی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، انگلینڈ لائنز کی ٹیم دوسری اننگز میں 266 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے پاکستان اے کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 312 رنز کا ہدف دیا، جوئے کلارک نے شاندار سنچری سکور کی اور 107 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور احسان عادل نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستان اے ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے تھے، پاکستان کو کامیابی کیلئے مزید 180 رنز اور انگلینڈ لائنز کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے، عثمان صلاح الدین اور عابد علی حریف باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، عثمان 59 اور عابد 58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk