پی سی بی کے زیراہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا دوسرا مرحلہ (کل) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیراہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا دوسرا مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کوٹہ ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں لاہور وائٹس اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا،

Reference: http://urdu.app.com.pk