اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز16 اگست سے شروع ہوگا۔ کیمپ میں 30 خواتین کرکٹرز حصہ لیں گی۔ کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں جبکہ ارم جاوید، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ عائشہ جلیل منیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ میں شرکت کریں گے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے علاوہ آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھی شرکت کرنا ہے اس کے بعد اکتوبر میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔ ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ عروج ممتاز چیف سلیکٹر قومی ویمن کرکٹ ٹیم قومی خواتین کرکٹرز کیڈٹس کی طرز پر ٹریننگ کرتے ہوئے ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک دن گزاریں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply