لاہور۔24 جولائی(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر(ڈائریکٹر اکیڈمیز)اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ)اجلاس میں شرکت کریں گے۔کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here