لاہور ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی سربراہی پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کرےں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر (ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی مینز اور ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر۔19 اور انڈر۔16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply