پی سی بی انڈر 16 کرکٹ سٹارز پینٹنگولر ٹورنامنٹ میں فیڈرل ایریاز نے بلوچستان اور کے پی کے نے سندھ کو ہرا دیا

راولپنڈی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پی سی بی انڈر 16 کرکٹ سٹارز پینٹنگولر ٹورنامنٹ میں فیڈرل ایریاز نے بلوچستان اور کے پی کے نے سندھ کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں فیڈرل ایریاز نے بلوچستان کو 44 رنز سے شکست دی۔ فیڈرل ایریاز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، محمد اثیر مغل نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ غلام قادر نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 178 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ باسط علی 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk