پی سی بی انڈر 16 سٹارز پٹینگولر ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

راولپنڈی۔17 نومبر(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے زیر اہتمام انڈر 16 سٹارز پٹینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ 2018-19 کا آغاز (کل) پیر سے ہوگا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، سندھ اور فیڈرل کیپیٹل شامل ہیں، ایونٹ میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk